- وطن واپسی کا منتظر پاکستانی جدہ میں انتقال کرگیا
- مردان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد ہونا چاہیے، آئی ایم ایف
- وارم اَپ میچ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی
- چینی سائنسدان نے بھارت کی چاند پر لینڈنگ کو مشکوک قرار دے دیا
- کراچی پولیس کی کارروائی، کورنگی میں کیش وین سے لوٹے گئے 6 کروڑ میں سے 5 کروڑ 31 لاکھ برآمد
- موٹرویز اور ہائی ویز پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کردیا
- بھارت سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے پر تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے؛ امریکا
- جاپان میں ’علیحدگی پسند شادیاں‘ مقبول ہونے لگیں
- چیف جسٹس 90 روز میں انتخابات کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کریں، تحریک انصاف
- ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 6 میں سے چار فٹبالرز بازیاب
- حکومت کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ
- بھرپور نشاستہ کی حامل سبزیاں درمیانی عمر میں وزن بڑھنے کا سبب ہوسکتی ہیں
- ہنگو؛ خطبہ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید
- تھریڈز کا اکاؤنٹ ختم کرنے کے لیے نئے فیچر پر کام جاری
- مستونگ؛ میلادالنبیؐ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکے میں 50 افراد شہید
- چیف جسٹس قاضی فائز کا نیب پراسیکیوٹرز کی کارکردگی پر اظہارِعدم اطمینان
- لاہورمیں انسدادِ تشدد جانور ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج
- جاپان؛ سفاری پارک میں شیر کے حملے میں ملازم ہلاک
- نہر پر بنے ریلوے ٹریک کا پلر گر گیا، لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل
سعودی عرب میں 110 سالہ خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا

اسکول منتظمین بھی خالہ نوضاء القحطانی کی کارکردگی سے کافی متاثر ہوئے، فوٹو: فائل
ریاض: شوق کا کوئی مول نہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور یہ بات سعودی عرب کی ایک 110 سالہ دادی نے سچ ثابت کردی۔
سعودی میڈیا کے مطابق البیشہ گورنری سے تعلق رکھنے والی خالہ نوضاء القحطانی کی عمر 110 سال ہے نے اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کے لیے تعلیم بالغان کے اسکول میں داخلہ لے لیا۔
خالہ نوضاء القحطانی کا کہنا ہے کہ جلد شادی ہونے کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی تھی۔ پھر بچے ہوئے، ان کی ذمہ داریاں نبھاتے نبھاتے ایک عمر لگ گئی لیکن ہر وقت تعلیم مکمل نہ کرپانے کا ملال رہتا تھا۔
110 سالہ دادی نے کہا کہ میں اس موقع کی تلاش میں تھی کہ کب مجھے اس عمر میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔ حکومت نے تعلیم بالغان کا سلسلہ شروع کیا تو جیسے میرے من کی مراد بر آئی۔
خالہ نوضاء القحطانی اب اسکول میں دنیاوی تعلیم ہی نہیں بلکہ دینی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں اور وہ بے حد خوش ہیں کہ انھیں اس عمر میں سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
ان کے اہل خانہ نے بھی اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اسکول منتظمین بھی خالہ نوضاء القحطانی کی کارکردگی سے کافی متاثر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔