ریٹائرمنٹ کے تیسرے روز امریکی ٹرک ڈرائیور کروڑ پتی بن گیا

20 سال سے زائد عرصے تک ٹرک ڈرائیور رہنے والے امریکی نے ریٹائرمنٹ کے تیسرے روز 28 کروڑ سے زیادہ رقم کا انعام جیتا


ویب ڈیسک August 05, 2023

امریکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے ریٹائرمنٹ کے تیسرے دن ہی 10 لاکھ ڈالر (28 کروڑ 35 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے ویسٹ بوئلسٹن سے تعلق رکھنے والےپال بیشا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں اپنے باس (جن کے پاس انہوں نے 20 سال سے زیادہ کا نوکری کی) کو مطلع کیا کہ آئندہ ہفتے سے وہ کام سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ اور ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد انہوں نے اپنے علاقے سے لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔

پال بیشا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا تین چیزیں وہ زندگی میں کبھی نہیں دیکھ سکیں گے۔ ایک پیٹریئٹس کی سپر باؤل میں فتح، گالف میں 'ہول اِن ون' یعنی ایک ہی شاٹ میں گیند کو سراخ میں ڈالنا اور تیسرا لاٹری جیتنا اور اب انہوں نے تینوں چیزیں کر لی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ یہ رقم گھومنے پھرنے پر خرچ کریں گے۔

مقبول خبریں