اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی ہوگئے

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اگست 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی ہوگئے جس میں اُن کا دانت بھی ٹوٹ گیا۔

شمعون عباسی نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میری گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں دانت ٹوٹ گئے جبکہ چوٹ لگنے کی وجہ سے خون بھی نکلا ہے۔


اداکار نے مداحوں کے اطمینان یہ بھی لکھا کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے اور اُن سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

شمعون عباسی کی اس پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں نے جلد صحت یابی کی دعا کی اور بہت زیادہ خیال رکھنے کا بھی کہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔