- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
بھارتی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہیں، آئی ایس پی آر

(فوٹو: فائل)
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بن چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل، مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے بھارتی حربے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مستقل طور پر انسانی حقوق کی سنگین ور منظم خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات اور بھارتی حکومت کا جنگی جنون مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکے ہیں۔ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہو چکا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ پاک فوج ظلم اور غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی بے مثال جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔