لوئر دیر میں رات بھر طوفانی بارش، کاروباری مراکز ڈوب گئے، جی ٹی روڈ بہہ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

لوئر دیر: صوبہ خیبر پختون خوا کے صوبہ لوئر دیر میں گزشتہ شب طوفانی بارش سے کاروباری مراکز ڈوب گئے جب کہ جی ٹی روڈ بھی پانی میں بہہ گیا۔

تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش رات بھر جاری رہی، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔  تالاش برساتی نالے میں طغیانی کے نتیجے میں جی ٹی روڈ بہہ گیا، جس کی وجہ سے مسافروں نے پوری رات گاڑیوں میں رہ کر گزاری۔

شدید بارش کے باعث ہنگامی صورت حال  میں جی ٹی روڈ بند ہو جانے سے ہر قسم کی ٹریفک پھنس گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ شدید بارش کے باعث پانی سڑکوں پر کھڑا  ہے، جس سے جی ٹی روڈ ملبے سے بھر گیا ہے۔

دریں اثنا رات بھر ہونے والی بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا، جس سے تاجروں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔