بنوں؛ جائیداد کے تنازع پر چچا نے 2 بھتیجوں اور بھابی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اگست 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

بنوں: پیران کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے اپنے 2 بھتیجوں اور بھابی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ مقتول لڑکوں کے چچا نے کی۔ جائیداد کے تنازع پر طیش میں آکر فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بھابی بھی جاں بحق ہوگئی۔

فائرنگ سے 2 خواتین اور ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوع سے شواہد جمع کیے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔