کراچی میں مسلح ملزمان نے کپڑوں کے آؤٹ لیٹ کا صفایا کردیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 5 اگست 2023
مسلح ملزمان نے آؤٹ لیٹ پرموجود شخص کی تلاش لی اور کیش کاؤنٹرپرموجود نقدی لیکر فرار ہوگئے

مسلح ملزمان نے آؤٹ لیٹ پرموجود شخص کی تلاش لی اور کیش کاؤنٹرپرموجود نقدی لیکر فرار ہوگئے

  کراچی: فیڈرل بی ایریا گلشن شمیم میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپرکپڑوں کے آؤٹ لیٹ کا صفایا کردیا ۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 9 گلشن شمیم میں کپڑوں کے آؤٹ لیٹ میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی ۔ سرپرٹوپی پہنے باریش ملزم کوساتھی سمیت اندر داخل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔

مسلح ملزمان نے آؤٹ لیٹ پرموجود شخص کی تلاش لی اور کیش کاؤنٹر پر موجود نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں ملزمان کےچہرے واضح ہیں،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔