- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
- انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
- فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
- نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس
- چین کیلیے پروپیگنڈے کے عوض رقم لینے کا الزام، صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
- ایشین گیمز؛ باکسنگ میں میڈل کی پاکستانی امید دم توڑ گئی
- سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، چالان نقول کی فراہمی مؤخر
- بخار، زکام، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ، شہری فلو ویکسین لگوائیں، ماہرین طب
- ترقیاتی اسکیموں پر پابندی، سندھ فارنزک لیب کی تعمیر کا منصوبہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ
ایشیاکپ اور افغانستان کیخلاف سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا بعد میں کیا جائے گا، ذرائع (فوٹو: ٹوئٹر)
افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیاکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے اور اگلے ہفتے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی منظوری کے بعد چیف سلیکٹر اور دوسرے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔
افغانستان اور ایشیاکپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد فائنل کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاک افغان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری
نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا ٹاسک پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں شیڈول سیریز کیلئے ٹیم کاانتخاب ہے اور یہ ہی ٹیم ایشیاکپ کے لیے ہوگی جبکہ سری لنکا اور بھارت کی کندیشنز میں قدرے فرق کی وجہ سے الگ الگ ٹیموں کا انتخاب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک افغان ون ڈے سیریز کہاں کھیلی جائے گی؟ نام سامنے آگیا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 22 اگست، دوسرا 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں شیڈول ہے۔
دوسری جانب بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے آئی سی سی کی جانب سے تمام بورڈز کو ٹیم کے حتمی اعلان کے لیے 25 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔