- نو مئی کے ملزموں کو الیکشن لڑنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ
- پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور لیگی سینیٹر افنان میں ہاتھا پائی
- سندھ میں پہلی بار ہفتہ اساتذہ تمام اسکولوں میں منانے کا فیصلہ
- گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- بھارت؛ مندر سے کیلا اُٹھا کر کھانے پر ذہنی معذور مسلم نوجوان کا بہیمانہ قتل
- کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ
- پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے پانچ سوالوں پر جواب جمع کرادیا
- ماحولیاتی تبدیلیوں میں دوسروں کا کیا پاکستان نے بھگتا؛ اقوام متحدہ
- آنےوالے مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی، وزارت خزانہ
- مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 غیرملکی سمیت 5 ملزمان گرفتار
- قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
- اسپین؛ 14 سالہ طالبعلم کا اساتذہ اور ہم جماعتوں پر چاقو سے حملہ
- صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا
- غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائیوں سے ملک کو معاشی نقصانات سے نجات ملے گی، آرمی چیف
- ایکسرے میں بیماری کی تشخیص، مصنوعی ذہانت ڈاکٹروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام
- بھارت؛ زیرجامہ میں سونا اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
- ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ 18ویں دن بھی برقرار
- کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری اور اسلحے کی ترسیل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
- کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار
یوکرین روس تصفیہ؛ ماسکو کی شرکت کے بغیر سعودی عرب میں سربراہی اجلاس

—فوٹو: اے ایف پی
ریاض: سعودی عرب نے روس کی نمائندگی کے بغیر جدہ میں 40 ممالک کے سینئر حکام کا سربراہی اجلاس شروع کردیا جس کا مقصد یوکرین پر روس کے حملے کو ختم کرنے کے بارے میں اہم اصولوں کا مسودہ تیار کرنا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر نے سربراہی اجلاس کا خیر مقدم کیا جن میں ترقی پذیر ممالک بھی شامل ہیں جو جنگ کی وجہ سے خوراک کی قیمتوں میں اضافے سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کیونکہ غذائی تحفظ جیسے مسائل پر افریقہ، ایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں میں لاکھوں لوگوں کی قسمت کا براہ راست انحصار اس بات پر ہے کہ دنیا امن فارمولے پر عمل درآمد کے لیے کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ریاض میں سربراہی اجلاس موسم خزاں میں منقعد ہونے والی “امن سربراہی کانفرنس” کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کے امن فارمولے کو مسترد کر دیا ہے۔
روس نے واضح کیا کہ وہ سعودی عرب میں سربراہی اجلاس پر “نظر رکھے گا”۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ روس کو “یہ سمجھنے کی ضرورت ہوگی کہ کیا اہداف طے کیے گئے ہیں اور کن باتوں پر بات کی جائے گی”۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔