- نیوزی لینڈ کیخلاف ورام اَپ میچ میں شکست؛ رضوان نے ’جواز‘ پیش کردیا
- انتشار انگیز گفتگو کیس؛ مریم اورنگزیب و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت طلب
- بھارتی صحافی نے بھی پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، بالنگ پر سوال اٹھادیا
- مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 53 ہوگئی، بلوچستان میں 3 روزہ سوگ
- ہنگو؛ مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل
- پختونخوا؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل
- وارم اَپ میچ؛ سعود شکیل کے بلے پر اسپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران
- نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عمل کروانے کی ہدایت
- درد کی شکایت کرنے والے شخص کےمعدے سے 150 گھریلو اشیا برآمد
- افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے آئے ہیں، تھامس ویسٹ
- ڈالر اوپن مارکیٹ میں 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا، روپیہ 1.68 فیصد مضبوط
- ورلڈکپ سے قبل شاداب خان کو دھچکا؛ پھوپھو انتقال کرگئیں
- بھارتی نژاد برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کیخلاف دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا
- کراچی؛ جہانگیر، جمشید، کلے ٹن اور مارٹن کوارٹرز کی جگہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ
- ورلڈکپ؛ کیوی بیٹرز نے پاکستانی اسپنرز کی درگت بناڈالی
- قطر کیلیے بُک کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد
- کھانے کی قدر کیجیے
- ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلہ، پرائیوٹ جیٹ طیاروں کی آمد و رفت 30 فیصد بڑھ گئی
- سائفر کیس؛ ایف آئی اے نے چالان جمع کروادیا، عمران خان اور شاہ محمود قصوروار قرار
- نواز شریف کے معاملے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگراں وزیراعظم
عمران خان کو اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا، پرویز خٹک

اچھی بھلی پارٹی کو بنانے میں برسوں لگے اس نے ہوس اقتدار میں ایک سال میں ٹکڑے ٹکڑے کردیے، چیرمین پی ٹی آئی پی
پشاور: چیرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ہٹ دہرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑا۔
عمران خان کی گرفتاری پر پرویز خٹک نے بیان میں کہا کہ آج عدالت کے فیصلہ نے ثابت کیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اس ملک میں جو بھی کرپشن، چوری یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے، فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع دن سے یہی موقف تھا کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر رہو اور اسمبلیاں مت توڑو مگر انھوں نے کسی کی نہ سنی، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھی بھلی پارٹی جس کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے اس نے ہوس اقتدار میں محض ایک سال میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے، جس نے ان پر احسان کیا یا وزیر اعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو اب مزید کسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمارے غیرت مند اور معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر ٹکٹوں کا لالچ دے کر بے وقوف بنایا گیا، نوجوان صوبے کے بہتر مستقبل کے لئےاپنی توجہ مرکوز کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔