- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

نوجوان کو راجوڑی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا :فوٹو:فائل
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران موبائل اور نیٹ سروسز بند رکھی گئیں۔ خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ قابض بھارتی فوج نے شہید کی لاش لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردی جس کے باعث والدین اپنے پیارے کی لاش کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ نوجوان عسکریت پسند تھا اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوا تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نہتا تھا اور مقامی کالج کا میں زیر تعلیم تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کے غاصبانہ انضمام کو 4 سال مکمل
یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے کالے قانون کے نفاذ کو چار سال مکمل ہونے پر وادی بھر میں یوم سیاہ منایا گیا اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔