راولپنڈی؛ کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 6 اگست 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: گوجرخان کے علاقے میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 و امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

امدادی کارروائی کے دوران بھی ایک شخص بے ہوش ہوا جسے فوری طبی امداد دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔