جاوید شیخ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی سے پردہ اٹھادیا

ویب ڈیسک  اتوار 6 اگست 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کے نامور اداکار جاوید شیخ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ٹی وی شو میں تازہ گفتگو کے دوران اداکار نے بتایا کہ ان کا اپنی پہلی بیوی اداکارہ زینت منگی کو طلاق دینا، ان کی زندگی کی سب سے بڑی ندامت اور افسوس ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے اور نہ ان کے بچے اس کیلئے تیار تھے اور انہیں اس طلاق کے بعد بہت کچھ سہنا پڑا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ اس موقع پر ان کے بچوں شہزاد اور مومل نے بہت مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور انہیں ایک ٹوٹے تعلق کے درمیان پرورش پانی پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ طلاق دینا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی اور اسے نہیں ہونا چاہئے، طلاق کی وجہ سے بچوں کو ان سے تین برس دور رہنا پڑا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے اپنے بچوں اور پوتے کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان کے پوتے نے ان کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ 200 مرتبہ دیکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔