- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
عمران خان کی جان کوخطرہ ہے، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدرشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو فوری اس کا نوٹس لینا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کور کمیٹی کےاجلاس میں ارکان نے عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا، سب حیران تھے کے گرفتاری کا آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس تھا جبکہ گرفتار پنجاب پولیس نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرڈر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تھا لیکن ان کو اٹک جیل لے جایا جاتا ہے، جہاں بی کلاس کی سہولت بھی موجود نہیں ہے، ہمارے علم میں آیا ہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم کو 9 بائی 11 کے سیل میں رکھا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے وکلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، وکلا نے کل بھی کوشش کی اور اس وقت بھی وکلا کی ٹیم اٹک جیل میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ہم نے عمران خان کی رہائی کیلیے اپیل دائر کرنی ہے،وکالت نامے پر جب تک عمران خان کے دستخط نہیں ہوں گے ہم اپیل کیسے فائل کر سکتے ہیں۔
نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ طبی معائنہ کروانا ہر ملزم کا بنیادی حق اور جیل حکام کا فرض ہے، پمز اور پولی کلینک میں تشکیل دیا گیا بورڈ منتظر تھا لیکن عمران خان کو وہاں نہیں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اٹک جیل میں تو مستند ڈاکٹر کا عہدہ موجود ہی نہیں ہے صرف ایک ڈسپنسر دستیاب ہوتا ہے، وہاں یہ حالات ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے ڈاکٹر کو بلوایا جاتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان کو سی کلاس جیل میں رکھا گیا ہے، ان کو فراہم کیے جانے والے کھانے پر بھی تشویش ہے، عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو فوری اس کا نوٹس لینا چاہییے۔
انہوں نے کہا میں توقع کرتا ہوں کہ انصاف کیا جائے گا، امید ہے کہ عمران خان کو ان کا بنیادی اور آئینی حق دیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کور کمیٹی کی پہلی ترجیح چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ اور ان کی رہائی ہے جس کیلیے ہم تگ و دو کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد وائس چیئرمین تحریک انصاف @SMQureshiPTI اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ #تم_مائنس_کرو_ہم_ضرب_دیں_گے pic.twitter.com/aLfuL5TYWB
— PTI (@PTIofficial) August 6, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔