- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
دنیا کے چند خوفناک ویران مقامات
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/08/2520380-_dtpfjqchrclqmoj-1691340649-594-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/08/2520380-_dtpfjqchrclqmoj-1691340649-594-160x120.jpg)






جب کوئی تعمیر کی جاتی ہے تو ہم کبھی اس پہلو پر غور نہیں کرتے کہ اگر ہمیں مستقبل میں اس کی مزید ضرورت نہیں رہی تو کیا ہوگا؟۔ اور کیا ہو جب ایک وقت ایسا آئے جو کچھ بنایا گیا تھا اُسے اسی حالت میں چھوڑ کر جانا پڑے۔ درج ذیل چند ایسی ہی مثالیں ہیں جہاں رہائشی یا عوامی مقامات حادثات یا زمانے کے ساتھ ساتھ ویران ہوتے چلے گئے اور اب کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں۔
1) ریت بھرے گھر
نمیبیا کے علاقے کولمانسکوپے میں واقع نمیب صحرا میں بنے گھر گزرے زمانے کی داستان سناتی تھیں، جب ہیروں کی کان کنی کی جاتی تھی اور جیسے جیسے ہیروں کی مقدار ختم ہوتی گئی، لوگ یہاں سے کوچ کرنے لگے اور بالآخر یہ علاقہ ویران ہوگیا۔
2) یہ کبھی پبلک اسکول ہوا کرتا تھا
ویلو گروو نامی یہ اسکول امریکی ریاست ٹینیسی میں ڈیل ہولو جھیل کے نیچے واقع ہے۔ یہ کبھی ایک ترقی پذیر کمیونٹی کا حصہ تھا، لیکن 1942 میں حکومت نے زمین خریدی اور خاندانوں کو ان کے گھروں سے بےدخل ہونے پر مجبور کیا تاکہ یہاں ڈیم بنایا جا سکے۔
3) دہائیوں سے غرقاب طیارہ
یہ ویلز کے ساحل پر گر کر تباہ ہونے والا P-38 طیارے کی باقیات ہے۔ امریکہ نے WWII کے دوران اسے بڑے پیمانے پر ایک لڑاکا طیارے اور ٹیکٹیکل بمبار کے طور پر استعمال کیا تھا۔
4) یہ راستہ کافی گہرا لگتا ہے
یہ خوفناک سیڑھیاں ویانا میں موجود لاوارث فلاک ٹاور کے اندر ہے۔ انہیں طیارہ شکن گن بلاک ہاؤس ٹاورز کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جو WWII کے دوران نازی جرمنی نے بنائے تھے۔ اس جگہ نے فضائی حملے سے پناہ گاہوں کے طور پر بھی کام کیا۔
5) رولر کوسٹر
یہ کسی خوفناک سائنسی فلم کی طرح دکھنے والا یہ رولر کوسٹر پارک جاپان کے نارا ڈریم لینڈ پارک میں ہے۔ یہ کیلیفورنیا میں ڈزنی لینڈ سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا۔ 2005 میں بند ہونے تک یہ رولر کوسٹر پارک 45 سال تک فعال رہا۔
6) ویران ہوٹل
اگرچہ یہ وسیع اور دیوہیکل مجسموں والی سیڑھیاں مندر کی لگتی ہیں لیکن یہ درحقیقت ایک پرانے ترک شدہ ہوٹل کی طرف لے جاتی ہیں جو سالوں سے ویران پڑا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔