زکربرگ اور مسک کی ریسلنگ براہِ راست دکھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 6 اگست 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

کیلیفورنیا: ٹیسلا کمپنی اور X کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی ’کیج فائٹ‘ کو X پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مارک زکربرگ کے ساتھ پنجرے میں ان کی مجوزہ لڑائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

مسک نے ریسلنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میچ سے حاصل کردہ تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے خیراتی کام میں خرچ کی جائے گی۔

اس سے قبل مسک ن کہا تھا کہ وہ لڑائی کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور دن بھر ویٹ لفٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ورزش کرنے کا وقت نہیں ہے لہٰذا وہ وزن اٹھانے پر اکتفا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مالکان جون سے لاس ویگاس میں مکسڈ مارشل آرٹس کیج میچ پر ایک دوسرے کو ’دعوت‘ دیتے آرہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔