- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
نامور اداکارہ ممتاز کے اعزاز میں تقریب، شوبز ستاروں کی شرکت

فوٹو : ایکسپریس نیوز
کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ممتاز کی کراچی آمد کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور آرٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلم اسٹار ممتاز نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں گزارے ہوئے سنہری دن بہت یاد آتے ہیں، وطن واپس آنے پر کراچی کے لوگوں نے جو محبت اور پیار دیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے ذیشان راحیل باری کے ہمراہ پاکستان آئی ہیں اور وہ چاہتی ہیں ذیشان بھی شو بز انڈسٹری میں اپنا نام بنائے۔
مصطفیٰ قریشی نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان خوش شکل اور با صلاحیت ہے، پروڈیوسر کو اس پر توجہ دینا چاہئے، ممتاز بہت اچھی ادا کارہ ہیں اگر انہیں اب بھی فلموں یا ڈراموں کی آفر ہو تو انکار نہ کریں، فنکار کبھی سابق یا ریٹائرڈ نہیں ہوتا۔
تقریب سے منورسعید، افشاں قریشی، گلوکار ارشد محمود، شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، بابر عباسی، اطہر جاوید صوفی، وسیع قریشی، پرویز مظہر، اقبال لطیف و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض فیصل ندیم نے سرانجام دیئے۔
اس موقع پر لاہور سے بذریعہ فون سید نور، سنگیتا بیگم، ہدایت کار مسعود بٹ کے علاوہ امریکہ سے فلم اسٹار ریما نے بھی ممتاز کو مبادک پیش کی جبکہ جاوید شیخ، غلام محی الدین اور پرویز کلیم نے ویڈیوز پر پیغامات بھیجے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔