کراچی ایئر پورٹ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار؛ ملزم کے سر کی قمت 10 لاکھ مقرر تھی

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر انتہائی مطلوب دہشت گرد کوگرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتارکرلیا، احسان الحق نامی ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی،ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم سی ٹی ڈی کے پی کو مطلوب تھا،ملزم کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی، ملزم کا نام انتہائی مطلوب دہشتگرد فہرست میں بھی شامل تھا، ملزم کا تعلق صوابی سے ہے،گرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔