- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
- وارم اپ میچ، مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک
کراچی؛ شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق

(فوٹو: فائل)
کراچی: لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق میراں ناکہ مرغی خانے والی گلی میں شادی کی تقریب کے دوران پراسرار فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق ہوگیا ۔ مقتول کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعد مشتعل ورثا چاکیواڑہ تھانے کی پولیس آنے سے قبل ہی لاش اپنے ساتھ واپس لے گئے۔
واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بانکڑا چوک کے قریب پیش آیا۔ سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق لڑکے کی شناخت 16 سالہ زاہد ولد اسحاق بلوچ کے نام سے کی گئی ۔ مقتول کے ساتھ آنے والے اس کے ماموں انیس بلوچ اور دیگر افراد انتہائی مشتعل تھے جو موت کی تصدیق کے بعد چاکیواڑہ تھانے کے ڈیوٹی آفیسر کے سول اسپتال پہنچنے سے قبل ہی لاش اپنے ساتھ واپس لے گئے ۔
پولیس ڈیوٹی افسر جب سول اسپتال پہنچا تو لاش ورثا لے جا چکے تھے ۔ لاش پولیس کارروائی کے بغیر جانے کی اطلاع پر ایس ایچ او مقتول کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ورثا سے لاش قانونی کارروائی کے لیے واپس سول اسپتال لے جانے کو کہا تو وہ نہیں مانے جس پر پولیس نے ضابطہ 174 کی کارروائی مقتول کے گھر پر ہی کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان دیا تھا اور اب نتیجے کا انتظار کر رہا تھا ۔ واقعے کے وقت مقتول کے گھر کے قریب ایک شادی کی تقریب جاری تھی جب کہ زاہد اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر مرغی والی گلی میں رحمانی مسجد کے قریب کھڑا تھا کہ تقریب میں کسی نے اچانک فائرنگ کردی، جس سے ایک گولی زاہد کے بائیں جانب سینے پر عین دل کے اوپر لگی اور اندر ہی پیوست ہوگئی جس سے اس کی موقع ہی پر موت واقع ہوگئی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہہ ہے کہ ورثا کو اس بات کا علم ہے کہ فائرنگ کس نے کی ہے، اسی لیے انہوں نے قانونی کارروائی کرانے سے گریز کیا ہے اور قاتل سے خود بدلہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ پولیس واقع کی ہر پہلو سے تحقیقات اور فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔