چیلنج دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی پاکستان کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام

اسپورٹس رپورٹر  پير 7 اگست 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: چیلنج دینے کے باوجود بھارتی کھلاڑی پاکستان کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 87 ریکارڈز بنانے والے پاکستان کے راشد نسیم کا ریکارڈ توڑنے کے لیے بھارتی کھلاڑی دھرمیندرا کو بھارت کے سب سے مشہور ٹی وی پروگرام انڈین گوٹ ٹیلنٹ میں موقع دیا گیا لیکن وہ بری طرح ناکام رہے۔

راشد نسیم نے 5 سال پہلے سر کے ساتھ 35 ناریل توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ بھارتی کھلاڑی صرف 34 ناریل توڑ سکا، اس نے راشد نسیم کو ریکارڈ بریک کرنے کی کوشش سے پہلے چیلنج کیا تھا لیکن گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے مسترد کر دیا۔

دنیا کے نمبر ون گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم کا کہنا ہے کہ حکومتی سپورٹ میسر آ جائے تو وہ مزید عالمی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔ پروگرام میں اپنے کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کے لیے معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی بھی موجود تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔