نیند کی گولی نہ دینے پر مشتعل شہری کی میڈیکل اسٹور پر فائرنگ

نعمان شیخ  پير 7 اگست 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نیند کی گولی دینے سے انکار کرنے پر مشتعل شہری نے میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ شفیق آباد کی حدود میں ملزم بغیر نسخے کے نیند کی گولی لینے کے لیے میڈیکل اسٹور پہنچا تو دکاندار نے گولی دینے سے صاف انکار کردیا۔

ملزم نے گولی نہ دینے پر پہلے دکاندار سے تکرار کی اور پھر طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا تاہم واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزم کو فائرنگ کرتے اور اسلحہ لہراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔