- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
وزیراعظم کی گوجرانوالہ بورڈ میں ٹاپ کرنیوالےطالبعلم سے ملاقات، 10 لاکھ انعام دیا

وزیراعظم نے جمشیدعلی کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے اور ماہانہ 30ہزار وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا، ( فوٹو: ٹویٹر )
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم جمشید علی سے ملاقات کی اور ہونہار طالبعلم کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ میں گوجرانوالہ بورڈ میں ٹاپ کرنے والے ذہین طالبعلم اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم جمشید علی سے مل کر انتہائی مسرت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جمشید علی کی کامیابی میں جہاں اس کی اپنی محنت اور لگن شامل ہے وہیں اس کے والدین اور اساتذہ کی بھی اتنی ہی محنت کارگر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں جمشید علی کی مثالی کارکردگی پر اسکی حوصلہ افزائی کیلیے 10 لاکھ روپے کا انعام، ماسٹرز تک تعلیم کے اخراجات حکومت کی طرف سے برداشت کرنے اور ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
میاں شہاز شریف نے کہا کہ انہوں نے جمشید علی سے یہ عہد بھی لیا ہے کہ وہ آئندہ بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمشید علی جیسے درخشاں ستارے ہماری قوم کا فخر ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کیلیے رول ماڈل بھی ہیں۔
گوجرانوالہ بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم جمشید علی سے مل کر انتہائی مسرت ہوئی. اسکی کامیابی میں جہاں تک اسکی اپنی محنت اور لگن شامل ہے وہیں اسکے والدین اور اساتذہ کی بھی اتنی ہی محنت کارگر ہے. میں نے جمشید علی کی مثالی کارکردگی پر اسکی… pic.twitter.com/LsGnQIRFsc
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔