اسلام آباد میں 427 فوڈ پوائنٹس میں سے صرف ایک معیار پر پورا اترا

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

اسلام آباد میں قائم 427 فوڈ پوائنٹس میں سے صرف ایک معیار کے مطابق نکلا۔  

جولائی کے مہینے میں چیک کیے گئے فوڈ پوائنٹس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 427 مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا جس کے بعد 427 میں سے 402 پوائنٹس کو معیار بہتر بنانے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 12 فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا، پہلے سے سیل ہوئے رسٹورنٹس کو معیار کے مطابق جانچ کرنے کے بعد ڈی سیل کیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 1402 کلو کی زائدالمعیار اشیا کو تلف کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تلف کی جانے والی اشیا میں 31.71 کلو گوشت، 317 لیٹر زائد المعیار سافٹ ڈرنکس، 305 کلو زائدالمعیار کھانا بھی تلف جبکہ غیر معیاری تیل بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 281.75 لیٹر تیل ضائع کر دیا گیا۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری دودھ اور دہی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48 کلو ڈیری پروڈکٹس بھی تلف کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔