- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
- ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
عمرکا بڑھنا پٹھوں کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟

ناٹنگھم: ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ کس طرح عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کے خلیے کمزور ہوتے ہیں اور چوٹ کے بعد صحتیابی اور پٹھوں کے دوبارہ بننے کے عمل کو متاثر کرتے ہیں۔
ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج عمر بڑھنے کے ساتھ چوٹ لگے پٹھوں کے ٹھیک ہونے میں تاخیر کی وجوہات پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔
جرنل آف ٹشو انجینئرنگ اینڈ ری جینریٹِیو میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کی ٹیم نے ایک 20 سالہ اور ایک 68 سالہ ڈونر کے خلیوں کا جائزہ لیا۔
مطالعے میں پٹھوں کے خلیوں کے اندر موجود جینز کا جائزہ لیا گیااور زیادہ عمر والے خلیوں میں ’ڈیویلپمنٹ پاتھ ویز‘ (وہ مختلف طریقے جن کے تحت جینز پٹھوں کو دوبارہ بنانے کے لیے ایک ساتھ کام کرتے ہیں) کو کمزور پایا۔
ناٹنگھم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر لِیویا سینٹوس، جن کی رہنمائی میں تحقیق کی گئی، کا کہنا تھا کہ یہ دریافت بتاتی ہے کہ جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے ہیں ہمارے پٹھوں کی چوٹ دیر سے کیوں ٹھیک ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صحت مند پٹھہ چوٹ لگنے کے بعد دوبارہ بن جاتا ہے لیکن عمر کا بڑھنا پٹھے کے دوبارہ بننے کے صلاحیت کو متاثر کر دیتا ہے اور جتنی زیادہ عمر بڑھتی ہے صحت یابی اتنی مشکل ہوجاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خلیوں کے افعال اور نشونما کو کنٹرول کرنے والی راہداریاں عمر رسیدہ خلیوں میں مختلف انداز میں کام کرتی ہیں جس کا مطلب ہے عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کا دوبارہ بننا متاثر ہوتا ہے۔ اگر ان راہداریوں کو سمجھ لیا جائے تو ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئے علاج متعارف کروا سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔