- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
لاہور سے نیب کے 2 جعلی افسران گرفتار

فوٹو ایکسپریس


لاہور: کھلی کچہری میں موصول ہونیوالی شکایت پر نیب لاہور نے دھوکہ دہی کے مرتکب جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کی جعلی اسٹمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزیٹنگ کارڈز اور متاثرین سے لوٹا گیا کیش برآمد ہوا ہے۔
نیب ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، سروس کارڈ، شناختی کارڈز اور جعلی تصاویر بھی برآمد ہوئیں، گرفتار ہونے والے ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
نیب لاہور کے مطابق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے حالیہ کھلی کچہری میں ملزمان کیخلاف شکایت موصول ہونے پر فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا، ملزمان ایک گروہ کی مانند عوام کے سامنے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے لاکھوں روپے وصول کرچکے تھے۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نزیر احمد کی جانب سے واضع ہدایات ہیں کہ کرپشن کیسز کی تحقیقات میں صرف کال اپ نوٹسز کے ذریعے ہی ملزمان و متاثرین سے رابطہ کیا جائے۔ نیب کیجانب سے تاحال 13 ایسے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جنہیں ضروری تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان آفس و ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔