کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی بنگلہ دیش پہنچ گئی، پدما برج پر رونمائی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 8 اگست 2023
ٹرافی صبح 9 سے 12 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کیلیے رکھی جائے گی۔ فوٹو: بنگلادیش کرکٹ بورڈ

ٹرافی صبح 9 سے 12 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کیلیے رکھی جائے گی۔ فوٹو: بنگلادیش کرکٹ بورڈ

ڈھاکا: کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی بنگلہ دیش کے پدما برج پر رونمائی کی گئی۔

ورلڈکپ ٹرافی 3 روزہ ٹور پر بنگلہ دیش پہنچ گئی، جہاں پر پہلے ہی روز اسے پدما برج پر لے جایا گیا، وہاں آفیشل فوٹو سیشن ہوا، آج ٹرافی صبح 9 سے 12 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کیلیے رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اس موقع پر ویمنز ٹیمز، موجودہ اور سابق کرکٹرز، کرکٹ آفیشلز، آرگنائزرز اور میڈیا ممبران موجود ہوں گے۔ بدھ کو سٹی شاپنگ مال میں عام شائقین کیلیے اسے رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔