ونڈر ویمن گال گڈوٹ کی تیلگو زبان بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2023
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ انہیں مقامی زبان میں چند سطریں سکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ انہیں مقامی زبان میں چند سطریں سکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

ہالی ووڈ اداکارہ گال گڈوٹ کی بھارت کی ریاستی زبان تیلگو میں چند سطریں بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

‘ہارٹ آف اسٹون’ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی اور گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گی، فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ اسٹار کاسٹ مووی کی تشہیر میں مصروف ہے۔

حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے فلم کی کاسٹ میں اپنی ساتھی اداکار گال گڈوت کو تیلگو میں چند سطریں سکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں عالیہ کو ان کو پڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، “اندرکی نمسکارم، میکو نا مدولو”۔ جس کا مطلب ‘ہیلو سب کو’۔ جب گال تیلگو زبان میں الفاظ کہنے میں کامیاب ہوگئیں تو ساتھی اداکار جیمی پر حیران رہ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔