- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
- وارم اپ میچ، مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک
- میانوالی؛ چیک پوسٹ پر حملے میں دو دہشتگرد ہلاک، اہلکار شہید
- ورلڈکپ؛ میسکوٹس کو باقاعدہ نام بھی مل گئے
- سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا امکان
سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اینٹی کرپشن میں طلب

فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور: سابق وائس چانسلر اطہر محبوب کو تین مختلف الزامات پر آج اینٹی کرپشن بہاولپور میں طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اطہر محبوب کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ سابق وائس چانسلر پر الزام ہے کہ انہوں نے 197 جونیئر کلرکس کی غیر قانونی بھرتیاں کیں۔
سابق وائس چانسلر نے غیر قانونی طور پر 983 جونیئر اسٹاف بھرتی کیا اور یونیورسٹی جونیئر اسٹاف کی بھرتی میں غیر قانونی طور پر عمر میں رعایت دی گئی۔ اکیڈمک بلاک کے لیے 308 ملین کے فرنیچر کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکے داروں کو دیا۔ سابق وائس چانسلر نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑیاں کرائے پر حاصل کیں۔
اطہر محبوب نے اپنے اسٹاف کو تقریباً پانچ ملین کی ایڈوانس ادائیگیاں کیں، پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 اسکیموں کے لیے 8 ارب روپے کی اسکیمیں من پسند فرم کو دیں۔
سابق وائس چانسلر کے خلاف یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ انکے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے کنٹرولر، ایڈیشنل رجسٹرار خزانچی اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کیں۔ آئی ٹی آلات کی خریداری میں بھی بڑے پیمانے پر گھپلوں کے الزامات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔