دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023 منظور

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2023
یونیورسٹی کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ باڈی اسپانسر کرے، چئیرمین ایچ ای سی

یونیورسٹی کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ باڈی اسپانسر کرے، چئیرمین ایچ ای سی

 اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023 منظور کرلیا۔

چئیرمین عرفان صدیقی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023 کے قیام کے بلز زیر بحث آئے۔

چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ باڈی اسپانسر کرے، ملکیت ،زمین اور انفراسٹرکچر کا ہونا جبکہ آپریشنل ہونے سے پہلے دوسرا این او سی لینا ضروری ہے۔

کمیٹی میں دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023 پر ووٹنگ ہوئی جس میں بل کی منظوری دے دی گئی۔ کمیٹی نے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔