- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
آرمی چیف نے عہدہ سنبھالتے ہی مجھے ملکی ترقی کا پروگرام دیا، وزیراعظم کا جی ایچ کیو میں خطاب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
راولپنڈی: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہماری حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی، ہمارے جانے سے پہلے ملکی ترقی و خوشحالی کا جامع مربوط نظام معرض وجود میں آچکا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے جوں ہی منصب سنبھالا بغیر وقت ضائع کیے مجھ سے کہا کہ یہ ہے پاکستان کو آگے بڑھانے کا پروگرام، انہوں نے اسپیشل انوسٹمنٹ فیسلییٹیشن کونسل کے قیام میں ہمارا ہاتھ بٹایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ اس مٹی کے ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، اب یہ ہمارا دلی فریضہ ہے کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو ہر پاکستانی کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کا احساس دلائیں، جن لوگوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، ان کے منہ اس ملک کی تاریخ میں سیاہ رہیں گے، پاکستان کے قابل فخر لوگ انہیں کبھی نہیں بھولیں گے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت کو کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دوں گا، وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے الوداعی دورے پر جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
شہباز شریف آرمی آڈیٹوریم میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے۔
انہوں نے شہداء، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو ان کی لاتعداد قربانیوں اور مادر وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور پاکستان بھر میں دہشت گردی کی لعنت سے مضبوطی سے لڑنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے شہداء کے 70 خاندانوں اور 30 جنگی زخمیوں میں خصوصی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔ شہدا کے وارڈز میں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے تحت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔