لاہور میں بھینسوں کو نہلاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

لاہور کے ایک گاؤں میں 3 بچے بھینسوں کو نہلاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ حادثہ لاہور بیدیاں روڈ کے قریب روہی نالہ میں پیش آیا جس میں بچے بھینسوں کو نہلانے گئے تھے۔ مقامی افراد نے ریسکیو ادارے کو اطلاع دی جہنوں نے بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر ورثا کے حوالے کیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت 9 سالہ رؤف، 10 سالہ علی حیدر اور 12 سالہ ابوبکر کے نام سے ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔