- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج بھیج دوں گا، وزیراعظم

وزیراعظم کا اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے صدر مملکت کو سمری آج ارسال کردوں گا۔
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ سولر ٹیوب ویلز سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کیا، اُن ممالک میں بھی سول سسٹم چل رہے ہیں جہاں سورج ہر وقت نہیں ہوتا جبکہ ہمارے ملک میں سال کے 12 مہینے سورج رہتا ہے، حکومت سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی پر تمام شعبوں کو منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو حکومت اور اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کردوں گا، جس کے بعد معاملات نگراں حکومت کے ہاتھ میں چلے جائیں گے مگر امید ہے کہ شمسی توانائی کا منصوبہ چلتا رہے گا تاکہ مستقبل میں پاکستان اور شہریوں کو سستی بجلی مل سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی ہر طبقے اور شہری کی ضرورت ہے اور اس کی فراہمی بھی ضروری ہے، ملک میں آنے والی کسی بھی حکومت کا اولین فرض سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ میں ہم نے سستی بجلی کیلیے شمسی توانائی کے منصوبے پر کام شروع کیا مگر آئی ایم ایف پروگرام اور اُس کی مشکلات کیوجہ سے پروگرام پر دھیان نہیں دے سکے۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعظم کی تقرری، شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میں مذاکرات آج ہوں گے
وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا اور پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا تو ادویات کیلیے قطاریں لگی ہوتیں اور دوائیں دستیاب نہ ہوتیں، جان بچانے والی دوائیوں کے لیے لوگ مارے مارے پھرتے، پیٹرول پمپوں پر لائنیں لگی ہوتیں، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوتے جس کو بچانے کے لیے ہم اپنی درآمدات کو مزید کم کرتے تاکہ زرمبادلہ بچا سکیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ درآمدات بند ہونے کی صورت میں صنعتیں بند ہوتیں اور بے روزگاری بڑھ جاتی، عالمی بینک ہمارے ساتھ کام نہیں کرتے اور امپورٹ کے لیے ایل سیز نہیں کھلتیں اور وہ ہمارے بینکس پر بھروسہ نہیں کرتے، ایسے میں بھیانک صورت حال پیدا ہوتی اور افراتفری مچ جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا جس کی شرائط بہت کڑی اور سخت ہیں، مگر ہم اس پروگرام کے بعد ڈیفالٹ سے بچ گئے اور اللہ نے پاکستان کو بڑی پریشانی سے بچایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ آئی ایم ایف پروگرام نہیں بلکہ مستقبل کے معاشی اہداف ہیں، ہمیں ملک کو ترقی دینے کے لیے زراعت کے پہیے کو تیزی سے گھمانا ہوگا اور سستی توانائی کے منصوبوں پر جانا ہوگا، آئی ایم ایف نے بھی توانائی پر سبسڈی دینے پر ہمارے ہاتھ پیر باندھ دیے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مہنگی بجلی مل رہی ہے۔
اسے بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس طلب
انہوں نے مزید کہا کہ قرض سے بہتر ہے کہ ہم فقیری میں زندگی بسر کرلیں اور قرض سے جان چھڑائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔