- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
انقلابی قدم؛ دانتوں کے امراض کا علاج اب مہنگا اور تکلیف دہ نہ رہا

دانتوں کا علاج اب مہنگا اور مشکل نہیں رہا؛ فوٹو: فائل
لندن: دانتوں کے امراض جتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں اتنا ہی ان کا علاج مہنگا ہوتا ہے اور اگر تشخیص میں معمولی سی بھی غلطی ہوجائے تو نا صرف پیسوں کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ انسانی چہرے کے خدوخال بھی بگڑ سکتے ہیں۔ کھانے پینے میں تکلیف اپنی جگہ مریض کو تنگ کیے رکھتی ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے جہاں تمام شعبوں میں انقلاب برپا کردیا ہے وہیں صحت کے شعبے میں مؤثر اور جدیدیت کا باعث بنا ہے۔ مرض کی تشخیص درست اور علاج آسان و سستا ہوجاتا ہے۔
یونیورسٹی آف سرے کی قیادت میں کنگز کالج آف لندن، این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ، اور اورل ہیلتھ فاؤنڈیشن نے آرٹی فیشل ماڈل تیار کیا ہے جو دانتوں کے نہایت مؤثر اور مکمل طور پر درست تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی قیمتی وقت اور پیسے کی بچت کر سکتی ہے اگر اسے زیادہ وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ریسرچ کی 1.55 ملین پاؤنڈز کی گرانٹ سے مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ کا مقصد دانتوں کے ریڈیو گرافس کو جمع کرنے، ان کی تشریح کرنے اور بیماری کی تشخیص میں مدد فراہم کرنے کے لیے ’ون ونڈو‘ حل فراہم کرنا ہے۔
اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس پروجیکٹ کا مقصد دانتوں کے امراض کی درست تشخیص کے ساتھ ساتھ اس پروجیکٹ کو روز مرہ پریکٹس میں مکمل افادیت کے ساتھ اس کے بہترین استعمال کو نافذ کیا جانا بھی شامل ہے۔
اب تک کی کوششوں میں تشریح شدہ ریڈیوگرامس کا ایک نمائندہ سیٹ اکٹھا کرنا اور دانتوں کی بیماری کا پتہ لگانے پر ایک حسب ضرورت آرٹی فیشل ماڈل کی تربیت شامل ہے۔ پروجیکٹ کا یہ اگلا مرحلہ ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔