اسرائیلی فوجی نے شہید فلسطینی نوجوان کے گھر کو بھی مسمار کردیا

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2023
اسرائیلی فوج نے 49 سالہ عبدالفتاح خروشاہ کو مارچ میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران شہید کیا تھا

اسرائیلی فوج نے 49 سالہ عبدالفتاح خروشاہ کو مارچ میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران شہید کیا تھا

غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے اپنے ایک اہلکار اور اس کے بھائی کے قتل کا الزام عائد کرکے شہید فلسطینی نوجوان کا گھر مسمار کردیا جس سے اہل خانہ کو پوری رات کھلے آسمان تلے گزارنی پڑی۔

عرب میڈیا کے مطابق نابلس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے عسکر کیمپ میں اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کیا اور گھر کو مسمار کردیا۔ یہ گھر شہید عبدالفتاح خروشاہ کا تھا جنھیں مارچ میں ایک چھاپا مار کارروائی میں شہید کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے فروری میں اپنے ایک اہلکار اور اس کے بھائی کے قتل کا الزام 49 سالہ عبدالفتاح خروشاہ پر عائد کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید 

شہید نوجوان کے گھر کو مسمار اور اہل خانہ کو دربدر کیا گیا تو بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہوگئے اور شدید مزاحمت کی۔ اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں 6 نوجوان زخمی بھی ہوئے جب کہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

فلسطینی انجمن ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے زخمی فلسطینیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر بھی گولیاں ماریں۔ خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 212 ہوگئی جب کہ 28 اسرائیلی، ایک یوکرینی اور ایک اطالوی بھی ہلاک ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔