کوئٹہ، مشرقی بائی پاس پر فائرنگ، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر کھڑے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مرد، خاتون اور بچہ جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق مرنے والوں میں شوہر، بیوی اور بچہ شامل تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔