بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات، 2 اہلکار شہید، دو زخمی

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلات میں فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ سریاب روڈ پر دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلات کے علاقے مگچر کے جوہاب بازار میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جن کی لاشوں کو منگچر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ولیج ایٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے اطراف میں نگرانی سخت کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔