- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
- انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
- فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
- نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس
- چین کیلیے پروپیگنڈے کے عوض رقم لینے کا الزام، صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
- ایشین گیمز؛ باکسنگ میں میڈل کی پاکستانی امید دم توڑ گئی
- سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، چالان نقول کی فراہمی مؤخر
- بخار، زکام، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ، شہری فلو ویکسین لگوائیں، ماہرین طب
ورلڈکپ کی ناقص پلاننگ، بھارتی بورڈ پر تنقید کے نشتر چلنے لگے

بی سی سی آئی نااہل ادارہ ثابت ہوا، میگا ایونٹ کے انتظامی معاملات تاخیر سے شروع کیے گئے (فوٹو: آئی سی سی)
لاہور: ورلڈکپ کی ناقص پلاننگ پر امیر ترین بورڈ پر تنقید کے نشتر چلنے لگے جب کہ انتظامی غفلت کے سبب آئے روز شیڈول میں تبدیلیوں کی اطلاعات کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز میں 2ماہ سے کم وقت رہ گیا مگر دنیا کے امیر ترین بورڈ کی انتظامی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، ورلڈکپ شیڈولنگ کے معاملات پر پہلے ہی بعض بورڈز نے بی سی سی آئی سے تحفظات کا اظہار کردیا تھا، اب بھارتی تہواروں اور سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے شیڈول میں بار بار تبدیلی کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمرشل ڈویژن نے بعض بڑے میچز چھوٹے وینیوز پر کروانے پر بھی اعتراض کیا ہے، مثال کے طور پر دھرم شالا میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ رکھے جانے پر آئی سی سی نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا،اسٹیڈیم کی گنجائش صرف 23ہزار ہے،بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اس وینیو کی تبدیلی کا بھی عندیہ دیا مگر اعلان کب ہوگا کوئی نہیں جانتا، ابھی تک کئی معاملات میں حتمی فیصلے نہیں ہو پا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سارے ہی بولرز اچھے ہیں، بھارتی کپتان
بھارتی اور انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے بی سی سی آئی سے رابطہ کرنے پر یہی بتایا جاتا ہے کہ جلد ہی اہم فیصلے کرلیے جائیں گے، اس صورتحال سے رکن بورڈز تشویش میں مبتلا ہیں تو خود آئی سی سی بھی پریشان ہے،شیڈول طے نہ پانے کی وجہ سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل ابھی تک شروع نہیں ہوا،غیرملکی شائقین بھی انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں کہ ٹکٹ ان کے ہاتھ لگیں تو اپنے سفر کا پلان، ہوٹلز کی بکنگ سمیت مختلف امور مکمل کریں۔
دوسری جانب جہازوں اور ہوٹلز کے کرائے ابھی سے آسمان سے باتیں کررہے ہیں، انتظامی معاملات میں سنگین غلطیوں کی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بی سی سی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے آغاز میں بہت کم وقت رہ گیا، دنیا کی بڑی اسپورٹس تنظیموں میں سے ایک بی سی سی آئی نااہل ادارہ ثابت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بدانتظامیاں ورلڈکپ کا مزا کرکرا کرنے لگیں
ایک صارف نے کہا کہ میگا ایونٹس کی بیشتر پلاننگ ایک سال قبل ہی کرتے ہوئے خاص ترتیب سے عمل درآمد کرنا ہوتا ہے، پہلے تو اتنی تاخیر سے معاملات شروع کیے گئے، اب غلط فیصلوں کو تبدیل کرنے کی وجہ سے شائقین، براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
ایک طرف بی سی سی آئی انتظامی گتھیاں سلجھانے کیلیے سخت دباؤ میں ہے تو دوسری جانب ٹیموں کی اپنی طور پر تیاریاں جاری ہیں، آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا جاچکا،دیگر بھی فہرست تیار کرنے کیلیے غوروفکر کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ابتدائی نام5 ستمبر تک بھجوانے کا پیغام دے دیا گیا ہے،فائنل اسکواڈز جمع کروانے کی حتمی تاریخ 27ستمبر ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔