’’میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں‘‘ رمیز راجا کی کمنڑی وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2023
سابق اوپنر کی منفرد اندازا میں تبصرہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق اوپنر کی منفرد اندازا میں تبصرہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کے دوران بابراعظم کیلئے کہے جانے والے تعریفی کلمات سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔

پیر کے روز لنکن پریمئیر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بابراعظم کی سنچری بنانے کے بعد رمیز راجا نے منفرد اندازا میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی، کلاس اور معیار یہ سب بابراعظم کی بیٹنگ میں نظر آتا ہے، مجھے اس سے محبت ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں’۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 میں اپنی 10 ویں سنچری بنالی

قبل ازیں بابراعظم نے گال ٹائٹنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینچری اسکور کی تھی، انہوں نے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ رمیز راجا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کمنٹیٹر کے طور پر واپس آئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔