نوشہرہ؛ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3مشکوک افراد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: نوشہرہ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے مشکوک موٹر سائیکل سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ جی ٹی روڈ آضاخیل کے مقام پر پیش آیا۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔