- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
رونالڈو نے عرب ٹی وی پریزینٹر کو غلطی سے فون ملادیا

دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمے کی ویڈیو وائرل (فوٹو: ایکسپریس ویب)
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹیانو رونالڈو نے عرب ٹی وی پریزینٹر حلیمہ بولانڈ کو غلطی سے فون ملادیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مبینہ طور پر اپنے دوست کے بجائے سابق مِس عرب اور ٹی وی پریزینٹر حلیمہ بولانڈ کو غلطی سے فون کال ملادی، جس میں دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو وائرل ہورہی ہے۔
’’رونالڈو نے فون کیا اور اپنا نام بتاتے ہوئے ہیلو کہا جس پر حلیمہ بولانڈ نے آواز سن کے حیران رہ گئیں اور انہوں نے دوبارہ فون پر پوچھا کہ”کریسٹیانو رونالڈو؟” جس پر النصر کے کھلاڑی رونالڈو نے کہا جی، جس کے بعد حلیہ خوشی سے کہنے لگتی ہیں کہ اوہ میرے خدا! نہیں۔ واقعی‘‘۔
مزید پڑھیں: میسی، رونڈا روزی اور رونالڈو کو مصنوعی ذہانت نے ’’پاکستان‘‘ کی سیر کروادی
رونالڈو نے انہیں جواب دیا کہ ’’ اپنے دوست کو فون کرنے کی کوشش کررہا تھا جس پر حلیمہ بولانڈ نے جواب دیا کہ وہ انکی دوست ہیں، بعدازاں گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، انہوں نے فٹبالر کو بتایا کہ وہ ایک ٹی وی پریزینٹر ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں: رونالڈو دوران میچ باسکٹ بال پلیئر سے اونچا اچھل سکتے ہیں
جواب میں رونالڈو غلط نمبر پر فون کرنے پر معافی مانگتے رہے تاہم بولانڈ نے کہا کہ یہ دنیا کی بہترین غلطی ہے۔
واضح رہے کہ کویت میں پیدا ہونے والی حلیمہ بولانڈ مشرق وسطیٰ میں ایک مشہور ٹی وی پریزنٹر ہیں جبکہ انہوں نے رونالڈو سے پہلی ملاقات سال 2007 میں کی تھی جب وہ ایک ماڈل تھیں۔
خیال رہے کہ سوشل پر حلیمہ بولانڈ کے 3.6 ملین فالوورز ہیں۔
The legend Ronaldo met him by chance with Halima Boland, the boy went to her, it seems that he put her number in the box of the handkerchief who increased confidence, she says that I am Halima Boland 😐😂#النصر_الرجاء #كرستيانو_رونالدو #CristianoRonaldo
pic.twitter.com/sZY7z0FqxD— Football boy (@TICCR7) August 4, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔