- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
گوگل کا غیرفعال جی-میل اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/08/2521786-gmailinterfaceiapresentation-1691602005-286-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کیلیفورنیا: گوگل کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یکم دسمبر کے بعد جی-میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنا شروع کر دیا جائے گا جس سے قبل صارفین کو ان کے ای میل پر وارننگ بھیجی جائے گی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ صارفین جنہوں نے بیک اپ ای میل بھی بنا رکھی ہے انہیں بھی حتمی اقدام سے قبل ایک یاد دہانی موصول ہوگی۔
گوگل کی جانب سے مذکورہ فیصلے کا اعلان مئی میں کیا گیا تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکورٹی سے متعلق کسی بھی مسائل سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ اندرونی تحقیق کے ذریعے یہ محسوس کیا گیا کہ غیر فعال اکاؤنٹس کو نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں۔
تاہم کچھ اکاؤنٹس جیسے کہ یوٹیوب چینل والے یا وہ جو ڈیجیٹل آئٹمز خریدنے کے لیے استعمال ہوئے ہیں، اس اقدام سے مستثنیٰ ہوں گے۔
خیال رہے کہ اکاؤنٹ کو حذف ہونے سے روکنے کے لیے صارفین کو ہر دو سال میں کم از کم ایک بار اپنے گوگل اکاؤنٹ یا کسی بھی گوگل سروس میں سائن ان کرنا ہوگا اور کچھ سرگرمیاں کرنا ہوں گی جیسے ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری کارروائیاں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔