- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
پاکستان میں عام انتخابات میں ممکنہ انتخابی تشدد پر تشویش ہے، امریکا

—فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں عام انتخابات میں ’’انتخابی تشدد‘‘ کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ “ہم واضح طور پر کسی بھی ایسی کارروائی کے بارے میں فکر مند ہیں — خاص طور پر پرتشدد کارروائیاں — جو پاکستان میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں۔
پاکستان میں سیاسی انتشار کی آر میں پرتشدد انتہا پسندی پر مبنی واقعات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہمیں تشویش ہے اور اس معاملے پر ہماری نظریں ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ سال اپریل میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا اور حال ہی میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔ امریکا عمران خان اور الیکشن کے بارے میں اپنے تبصروں میں محتاط رہا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے انہیں بے دخل کرنے کے لیے کام کیا تھا جبکہ ان دعووں کو امریکا نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو ایک بیان میں عمران خان کی گرفتاری کو “پاکستان کا اندرونی معاملہ” قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ “یقیناً ہم پاکستان میں جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں جیسا کہ ہم دنیا بھر میں کرتے ہیں۔”
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔