- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت وزیراعظم کی ارسال کردہ ایڈوائس پر دستخط کررہے ہیں: (فوٹو ایکسپریس نیوز)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر صدر مملکت نے دستخط کردیے جس کے بعد قومی اسمبلی تحلیل اور وفاقی کابینہ ختم ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے کچھ دیر قبل صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کی تھی، جسے ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت منظور کرلیا۔
نگراں وزیراعظم کی تقرری تک شہبازشریف بطور وزیر اعظم امور انجام دیتے رہیں گے جبکہ آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے نوے روز میں عام انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
آئینی طور پر نگراں وزیراعظم کی تقرری تک شہبازشریف بطور وزیر اعظم امور انجام دیتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا پر کوئی خوشی نہیں، مٹھائی بانٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعظم
دوسری جانب آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلیے شہباز شریف قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج دوپہر ڈھائی بجے ملاقات کریں گے، اس ضمن میں وزیراعظم ہاؤس نے راجہ ریاض سے رابطہ کیا۔
دونوں فریقین نگراں وزیراعظم کیلیے تین تین نام پیش کر کے مذاکرات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے حوالے سے آج ہونے والی ملاقات کو حتمی راؤنڈ کہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی، شاہد خاقان عباسی
اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کی تقرری میں کامیاب نہ ہوئے تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا اور اگر وہاں بھی اتفاق نہ ہوسکا تو الیکشن کمیشن نگراں وزیراعظم کی تقرری کا فیصلہ کرے گا۔
صدر نے قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ توڑ دی#ExpressNews #BreakingNews #Dissolution #NationalAssembly #FederalCabinet pic.twitter.com/Dx48mYqsNO
— Express News (@ExpressNewsPK) August 9, 2023
اس سے قبل قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد تین دن کے اندر نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اختیار آئین دیتا ہے، امید ہے کہ مل بیٹھ کر یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔