- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
- وارم اپ میچ، مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک
ہیرا پھیری 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنیل شیٹھی نے اعلان کر دیا

(فائل فوٹو)
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری فلم کے مشہور اداکار سنیل شیٹھی نے حالیہ انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ فلم کے تیسرے حصے کیلئے پرومو شوٹ کر لیے گئے ہیں اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع کر دی جائے گی جو جلد سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ انہیں فلم سے بےحد اُمیدیں ہیں ہمیں احساس ہی نہیں ہوا کہ ہیرا پھیری کو 16 برس گزر گئے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ پریش راول اکشے اور وہ ایک مرتبہ پھر ہیرا پھیری 3 کے ساتھ واپس ارہے ہیں۔
سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ ان کے اور پریش راول کے درمیان گہری دوستی اور قریبی تعلقات ہیں البتہ اکشے کمار سے ان کی ملاقات کم ہوتی ہے مگر وہ رابطے میں رہتے ہیں۔
اکشے کمار کی فٹنس پر بات کرتے ہوئے سنیل نے کہا کہ اکشے آج بھی انڈسٹری کا سب سے فٹ اداکار ہے۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ سنجے دت بھی ہیرا پھیری 3 جوائن کریں گے اور کامیڈی کا تڑکہ لگاتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ ہیرا پھیری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کا سیکوئیل 2006 میں بنایا گیا تھا اور اب فلم کا تیسرا پارٹ فلمایا جارہا ہے جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔