آئی سی سی کا ورلڈکپ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2023
ورلڈکپ میچز کی ٹکٹیں مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی، حکام (فوٹو: سوشل میڈیا)

ورلڈکپ میچز کی ٹکٹیں مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی، حکام (فوٹو: سوشل میڈیا)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میچز کی ٹکٹیں مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی، 25 اگست سے پہلے مرحلے میں ان میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔

دوسرے مرحلے میں میزبان ملک بھارت میچز کی ٹکٹیں شہروں کے حساب سے 30 اگست سے 3 ستمبر تک فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی جبکہ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو شیڈول میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا تاہم 15 اگست سے شائقین ٹکٹوں کی خریداری کیلئے ویب سائٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر کر پائیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کے نئے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا

دوسری جانب شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹکٹیں اگر ورلڈکپ سے صرف 40 روز قبل ہی فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی تو وقت کی تنگی کی وجہ سے ایونٹ کیلئے بھارت سفر کرنے کے خواہشمند فینز کیلئے سفری انتظامات کسی چیلنج سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں ٹکٹوں کی فروخت کئی مہینوں پہلے شروع کی جاتی رہی ہے۔

https://twitter.com/ICC/status/1689521727502442496?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔