- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
ورلڈکپ؛ وریندر سہواگ نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

گرین شرٹس ایک ایسی ٹیم ہے جس کو کم نہیں سمجھنا چاہیے، سابق بھارتی اوپنر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی چار ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں بتادیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ویندر سہواگ نے اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان ہندوستان کو میگاایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں روایتی شارٹس نہیں کھیلتیں بلکہ غیر روایتی کرکٹ پر فوکس کرتی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ برصغیر میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئن مورگن نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
سابق اوپنر نے کہا کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم حالیہ برسوں میں ون ڈے انٹرنیشنل میں کافی مضبوط نظر آئی ہے جبکہ میزبانی کی وجہ سے ہوم کنڈیشنز بھی ہمارے حق میں ہوں گی۔
مزید پڑھیں: گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
اسی طرح انگلینڈ اور آسٹریلیا کے حوالے سے ویندر سہواگ کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کی بیٹنگ 7 نمبر تک جاتی ہے جبکہ وہ دفاعی چیمپئین بھی ہیں جبکہ کینگروز پر نظر ڈالیں تو وہ آئی سی سی ایونٹس میں انکا ٹریک ریکارڈ اور دباؤ میں کارکردگی دکھانے کی مہارت انہیں سیمی فائنل کے لیے مضبوط دعویدار بناتی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ورلڈکپ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان
وریندر سہواگ نے پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس ایک ایسی ٹیم ہے جس کو کم نہیں سمجھنا چاہیے، بابراعظم کی قیادت میں گرین شرٹس نے حالیہ برسوں میں بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے مضبوط امیدواروں میں ایک ہیں۔
قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ ‘کینیا سے بھی ہار جائیں لیکن پاکستان سے نہیں’ کمبلے کا انکشاف
واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔