- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
امریکا میں 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی؛ ہلاکتیں 106 ہوگئیں

امریکی جنگلات میں لگنے والے آگ نے قصبے لہینا کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنادیا، فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکی ریاست ہُوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جب کہ ہلاکتوں کی تعداد106 تک جا پہنچی، حکام نے گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کے سبب مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہُوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ ملک کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی والی آگ ثابت ہوئی۔
آتشدزگی کے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرے روز مزید 30 افراد کی ہلاکت سے تعداد 36 جب کہ تیسرے روز 19 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 55 ہوگئی تھی اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے بڑھتے آج 106 ہوگئی۔
حکام کے مطابق ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر جل کر راکھ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے اُن کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔
دھوئیں کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
تیز ہوا نے آگ کے پھیلاؤ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آگ قریبی قصبے لہینا تک پہنچ گئی جس نے کئی رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قصبے کو خالی کرالیا گیا۔
سیاحوں اور رہائشیوں کو جنگل کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کا مشن انجام دے رہی ہیں۔
متاثرین اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں اور انہوں نے حکومت و ریسکیو اداروں سے اپنے پیاروں کی واپسی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور زہریلے مادوں کے کم سے کم استعمال سے ہم اپنی زمین کو ان ناگہانی آفات سے بچاسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔