8 سالہ بچی کے ریپ اور قتل پر آواز اٹھانا صحافی کیلیے جرم بن گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2023
—فوٹو: ٹوئٹر

—فوٹو: ٹوئٹر

بھارت کی مودی سرکار میں 8 سالہ بچی کے ریپ اور قتل پر آواز اٹھانا صحافی کے لیے جرم بن گیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دائیں بازو کے حامیوں نے ایک صحافی پر سرعام حملہ کردیا۔ مذکورہ صحافی نے 8 سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپسالا یونیورسٹی میں امن اور تنازعات کی تحقیق کے پروفیسراشوک سوئن نے صحافی پر تشدد کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ’’یہ ہے نام نہاد مدر آف ڈیموکریسی میں آزادی صحافت کا حال!‘‘

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔