- پشاور سے پانچ لاکھ ڈالرز تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تاجر بازیاب
- ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
- فوج اعلیٰ ترین ادارہ اورعمران خان مقبول ترین سیاسی رہنما قرار، گیلپ سروے
- نو مئی کے ملزموں کو الیکشن لڑنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ
- پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور لیگی سینیٹر افنان میں ہاتھا پائی
- سندھ میں پہلی بار ہفتہ اساتذہ تمام اسکولوں میں منانے کا فیصلہ
- گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- بھارت؛ مندر سے کیلا اُٹھا کر کھانے پر ذہنی معذور مسلم نوجوان کا بہیمانہ قتل
- کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ
- پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے پانچ سوالوں پر جواب جمع کرادیا
- ماحولیاتی تبدیلیوں میں دوسروں کا کیا پاکستان نے بھگتا؛ اقوام متحدہ
- آنےوالے مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی، وزارت خزانہ
- مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 غیرملکی سمیت 5 ملزمان گرفتار
- قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
- اسپین؛ 14 سالہ طالبعلم کا اساتذہ اور ہم جماعتوں پر چاقو سے حملہ
- صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا
- غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائیوں سے ملک کو معاشی نقصانات سے نجات ملے گی، آرمی چیف
- ایکسرے میں بیماری کی تشخیص، مصنوعی ذہانت ڈاکٹروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام
- بھارت؛ زیرجامہ میں سونا اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک سی پیک کی دسویں سالگرہ پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا

فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان
کراچی: سی پیک کی دسویں سالگرہ پر اسٹیٹ بینک کل (جمعہ کو) 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔
یہ سکہ 11 اگست 2023 ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ یہ سکہ گول شکل کا ہے جس کے کنارے اُبھرے ہوئے ہیں۔ سکّے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ اسے تانبے اور نکل دھات سے بنایا گیا ہے جس میں تانبہ 75 فیصد اور نکل 25 فیصد شامل ہے۔
سکّے کے سامنے کی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے۔ اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔
ستارے کے اوپر بالائی نصف دائرے میں انگریزی رسم الخط میں CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC اور زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں “اسلامی جمہوریہ پاکستان” کے الفاظ کندہ ہیں۔
ان دونوں سطروں کو دائیں اور بائیں دو چھوٹے ستاروں کی مدد سے الگ کیا گیا ہے۔ سکے کی قیمت بڑے ستارے کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب “100” اور اردو رسم الخط میں “روپیہ” میں لکھی گئی ہے۔
سکّے کے پچھلی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے۔ اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔
سکے کے بیرونی کنارے پر بالائی نصف دائرے میں انگریزی اور چینی رسم الخط میں “CHINA PAKISTAN ECONOMIC CORRDOR” اور اندرونی زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں “پاکستان چین اقتصادی راہداری ” کے الفاظ کندہ ہیں۔
سکے کے بیرونی کنارے پر نچلے حصے میں انگریزی رسم الخط میں “FROM VISION TO REALITY” کے الفاظ لکھے گئے ہیں۔ ان دائروی سطروں کو دائیں اور بائیں دو چھوٹے ستاروں کی مدد سے الگ کیا گیا ہے جبکہ ہندسوں میں بائیں طرف “2013” اور دائیں طرف ” 2023″ بھی تحریر ہے جو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے عشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔