- امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
- غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
- بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار
- ’’گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا‘‘، حماس
- پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز
- کھاد کا بحران شدید، گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ
- تاجروں کی گیس قیمت مزید بڑھانے پر آفس گھیراؤ کی دھمکی
- پرائس کنٹرول کے بجائے سپلائی چین بہتر بنانے کی ضرورت ہے
- نجکاری، ہائی کورٹس کا اختیار سماعت ختم کرنے کا فیصلہ
- عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانت منظور
- پاکستان سے سیریز، کینگروز نے اہم ’ہدف‘ کا تعین کرلیا
پہلی بار پاکستان کا نام بھارتی ٹیم کی جرسی پر سجے گا

کرکٹ ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے ناطے بلو شرٹس پرلکھوانا پڑگیا۔ فوٹو : ٹوئٹر
کراچی: پہلی بار پاکستان کا نام بھارتی ٹیم جرسی پر سجے گا۔
ایشیا کپ کیلیے تیار شدہ بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام بھی درج ہے، شوپیس ایونٹ کا آغاز 30 اگست کو گرین شرٹس اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا، یہ ایونٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہونا تھا تاہم بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے 4 میچز پاکستانی گراؤنڈز اور باقی تمام مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔
بھارت نے کبھی اپنی ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا تاہم اس بار ایشیا کپ کا اصل میزبان چونکہ وہی ہے اس لیے اس لیے بی سی سی آئی کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی ٹیم کی جرسیوں پر ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ پاکستان لکھوانا پڑا۔ جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے دوران میدان میں اترے گی تو اس کے کھلاڑیوں کی شرٹ پر پاکستان کا نام جگمگا رہا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ میچز کب ہوں گے؟ میچ کی ٹائمنگ کا اعلان ہوگیا
ایشیائی میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا جس کے ہاؤس فل رہنے کی توقع ہے، اگر دونوں سپر 4 اور فائنل میں جگہ بنائیں تو ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر روایتی حریفوں کے درمیان 3 مرتبہ مقابلہ ہوسکتا ہے۔ شائقین بھی دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
یہ ایونٹ بھارتی سینئر جوڑی روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کیلیے بھی کافی اہم ہے ، انھیں ورلڈ کپ سے قبل رنز بناکر اعتماد بحال کرنا ہوگا، ایشیا کپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ بھی لگے گا،ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔